142

تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں نے ات مچا دی

تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں نے ات مچا دی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں نے ات مچا دی، دن دیہاڑے سر عام لوٹ مار کی ڈکیتی وارداتیں روز مرہ کا معمول بن گئیں،متاثرین کا اعلی ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی خانیوال کی حدود میں ڈاکوؤں نے ات مچا رکھی ہے۔

دن دیہاڑے سر عام لوٹ مار کی وارداتیں روز مرہ کا معمول بن چکی ہیں۔خانیوال سکنہ مدینہ ٹاؤن کے ایک متاثرہ رہائشی محمد جاوید نے بتایا کہ مورخہ 24 مئی 2020 کو میری بیوی اور بچے جو کہ میرے سسرال جا رہے تھے کہ راستہ میں اچانک دن دیہاڑے سرعام انہیں 125 موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں آتشیں اسلحہ تان کر گن پوائنٹ کے ذریعے

جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ان سے 20 ہزار روپے نقدی بمعہ پرس اور طلائی زیورات وزن تقریبا 4 تولہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مذکورہ متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ ا س ضمن میں مذکورہ تھانہ کے چکر لگا لگا کر تنگ آ چکے ہیں لیکن کسی قسم شنوائی ممکن نہیں ہو پا رہی

بلکہ پولیس متاثرہ افراد کی داد رسی کرنے کی بجائے ایف آر درج کرنے سے بھی قاصر ہو چکی ہے۔بلکہ تھانہ میں آنیوالے متاثرہ سائلین کو انصاف اور تحفظ دینے کی بجائے انہیں چوری کا مقدمہ اندراج کرنے بارے اصرار کیا جاتا ہے اور ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔ لہذا متعلقہ مقامی

پو لیس ان ڈاکوؤں کیخلاف کسی قسم کاروائی کرنے سے گریزاں اور ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔اور کسی قسم قانونی کاروائی نہیں کی جارہی۔ متاثرہ شخص نے دہائی دیتے ہوئے اعلی ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔تاکہ حصول انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں