یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی بارے سوال، شہباز گل کا صحافی کو غیر اخلاقی جواب 133

یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی بارے سوال، شہباز گل کا صحافی کو غیر اخلاقی جواب

یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی بارے سوال، شہباز گل کا صحافی کو غیر اخلاقی جواب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)نیوز ون سے تعلق رکھنے والے صحافی کا یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی بارےپوچھےجانے والے سوال کے جواب میں شہباز گل کا صحافی کو غیر اخلاقی جواب: ‘معلوم نہیں تھا آپ مجھ سے رشتہ داری کرنا چاہ رہے ہیںہراسگی کاکیس ختم ہو جانے دیں اپ بعد میں مجھ سے رشتے داری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پی آئی ڈی میں ایک پریس کانفرنس کرنے آئے جہاں نیوز ون سے تعلق رکھنے والے صحافی کاشف رفیق نے ان سے سوال کیا

کہ آپ کو قائداعظم یونیورسٹی سے جنسی ہراسگی کے کیس میں نوکری سے برخاست کرنے کے حوالے سے سر گرم خبروں پر آپ کیا کہیں گے۔ جس پر پہلے وہ خاموش رہے تاہم ایک وقفے کے بعد انہوں نے متعلقہ رپورٹر کو کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ مجھ سے رشتہ داری کرنے جا رہے ہیں

۔کیس ختم ہونے دیں اپ بعد میں مجھ سے رشتے داری کریں گے۔شہباز گل کاصحافی کو غیر اخلاقی جواب۔جس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ گئے تاہم رپورٹر نے احتجاج کرتے ہوئے شہباز گل کی گاڑی کا دروازہ کھول کر انہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور انہیں کہا کہ آپ ایسی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کر سکتے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ شہباز گل سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ بتایئے آپ نے یہ بات کیوں کی؟ شہباز گل کی گاڑی کے پاس موجود عملہ بیچ بچاؤ کی کوشش میں مصروف رہا تاہم رپورٹر نے اپنی بات مکمل کی۔

اور شہباز گل نے ان کے اس رویے کو بھی غیر اخلاقی کہا۔ صحافی کاشف رفیق نے کہا کہ کیا صحافیوں کا سوال پوچھنا جرم ہے ؟میرے سوال اور میری تمام گفتگو کیمروں میں محفوظ ہے میں اس کیس کو ہر فورم پر اٹھائوں گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں