122

ڈپٹی کمشنر لاک ڈائون کے دوران شام 7 بجے دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کے لئے خود فیلڈ میں نکل پڑے

ڈپٹی کمشنر لاک ڈائون کے دوران شام 7 بجے دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کے لئے خود فیلڈ میں نکل پڑے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی لاک ڈائون کے دوران شام 7 بجے دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کے لئے خود فیلڈ میں نکل پڑے- انہوں نے سنگلانوالہ چوک، اکبر بازار ، کپی والا چوک سمیت مختلف بازاروں کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر کو دیکھ کر 7 بجے کے بعد دکانیں کھولنے والے دکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں- اس دوران ایک دکاندار کو بھی گرفتار کرلیا گیا-_ ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں دکانیں ، مارکیٹس بند کرائیں –

انہوں نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر کو ہدایت کی کہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوایا جائے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پھیل رہی ہے

موجودہ حالات میں غفلت سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے- اس لئے تاجر حضرات ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مقررہ وقت کے اندر اپنے کاروبار ہر صورت بند کریں ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کل سے مزید سخت آپریشن شروع ہوگا-اسسٹنٹ کمشنرز بلا تفریق کریک ڈائون کریں –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں