108

کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء قابل تشویش ہے موجودہ صورتحال میں دوران سفر ماسک اور سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء قابل تشویش ہے موجودہ صورتحال میں دوران سفر ماسک اور سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حنا رحمان کو مقرر سرکاری کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ٹرانسپورٹ و اڈوں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات دے دیئے۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی

وباء قابل تشویش ہے موجودہ صورتحال میں دوران سفر ماسک اور سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر ڈس انفیکشن سپرے بھی کیا جائے ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکریٹری آر ٹی اے ہنر ہم نے خانیوال شہر کے ویگن اسٹینڈ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایوں ، اور کورونا ایس او پیز پر عمل کا جائزہ لیا-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں