106

ڈی پی او آفس میں کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانیوالے پولیس ملازمین کوپروموشن بیجز لگانے کی تقریب منعقد

ڈی پی او آفس میں کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانیوالے پولیس ملازمین کوپروموشن بیجز لگانے کی تقریب منعقد

خانیوال(سعید احمد بھٹی) ڈی پی او آفس میں کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانیوالے پولیس ملازمین کوپروموشن بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی

جس میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمان کے ہمراہ کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانیوالے پولیس افسران مجیب الرحمان‘ افتخار احمد‘حبیب اللہ‘محمد سعید‘جسٹن انور‘مظہر علی‘مظہر حسین‘محمد سرفراز خان‘محمد اسلم‘ملک مختارحسین‘

خالدمحمود‘عبدالمجید‘قصورعباس‘ساجداقبال‘بلال مصطفی اورلیاقت علی کوپروموشن بیجز لگائے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ ایمانداری کو اپنا شیوہ بنائیں مظلوموں کی خدمت اور انصاف کو اپنا نصف العین بنائیں کیونکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے

انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر اپنی توانائیاں عوام کے تحفظ کے لیے بروئے کارلائیں گے۔انہوں نے کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل کے عہد ہ پر ترقی پانیوالے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ ایمانداری او رخلوص نیت سے اپنے فرائض کی انجام دہی کیساتھ پولیس فورس کا نام روشن کریں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں