139

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال کے اینٹی تجاوزات سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں بازاروں چوکوں پر کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال کے اینٹی تجاوزات سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں بازاروں چوکوں پر کریک ڈاؤن

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی خانیوال کے اینٹی تجاوزات سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں بازاروں چوکوں پر کریک ڈاؤن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی قیادت میں انسداد تجاوزات کریک ڈاؤن

چوک سنگلا نوالہ ،گپی والا چوک ،جسونت نگر چوک اور اکبر بازار میں کیا گیا اس دوران تجاوزات کا باعث بننے والی ریڑھیاں، پھٹے و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا گیا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا

۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے شہر کی سڑکوں کے درمیان ڈیوائیڈر ز کی صفائی اور تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں سڑکوں پر بنائے گئے گرین بیلٹس پر مزید خوبصورت پودے بھی لگائے جائیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں