124

ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا میں رشوت وصولی کی شکایات پر سخت ایکشن

ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا میں رشوت وصولی کی شکایات پر سخت ایکشن

خانیوال/کبیروالا (سعید احمد بھٹی) ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا میں رشوت وصولی کی شکایات پر سخت ایکشن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر وارڈ سرونٹ اعجاز شاہ اور سویپر صدیق مسیج معطل مزید وارڈ سرونٹ نے خاتون سے فٹنس سرٹیفکیٹ اور مقتول صحافی کے ورثاء سے پوسٹمارٹم کیلئے سویپر نے رشوت وصول کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کی نشاندہی ،

عوامی شکایات پر اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں وارڈ سرونٹ کیخلاف انکوائری افسر مقرر کر دیا اور ڈپٹی کمشنر کی رشوت خور اہلکاروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہداہت ہے اور مزید برآں کہا ہے کہ رشوت خور عناصر کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں