156

نصابی کتب کی اشاعت میں تاخیر, پرائیویٹ پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار

نصابی کتب کی اشاعت میں تاخیر, پرائیویٹ پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار

جہانیاں (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نصابی کتب کی اشاعت میں تاخیر, پرائیویٹ پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار, مارکیٹ سے نصابی کتب غائب, لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند,

نصابی کتب کی عدم دستیابی سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل, طلبہ کو پریشانی کا سامنا, تفصیل کے مطابق بک سیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما شیخ ایوب نے بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے تا حال نصابی کتب کی مارکیٹ میں ترسیل مکمل نہ ہوسکی ہے,

مارچ سے قبل نصابی کتب کی اشاعت کا عمل مکمل کرکے اسکی مارکیٹ میں ترسیل کو یقینی بنایا جاتا ہے لیکن جون کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود تا حال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی نصابی کتب کی پرنٹنگ شروع نہ ہوسکی ہے,

وسائل کی کمی کے باعث بیشتر پبلشرز نے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے پبلشنگ روک دی تھی اور تعلیی سرگرمیاں شروع ہونے تک پرنٹنگ کرنے سے انکار کردیا ہے,

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اس ساری صورتحال کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے, لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں بند ہونے اور نصابی کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہے, انھوں نے وزیر تعلیم سے نوٹس لیکر نصابی کتب کی اشاعت کا عمل تیز کروانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں