105

لوگوں کو قیمتی جان ومال سے محروم کرنے والابین الاضلاعی خطرناک ڈکیت پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے ہلاک

لوگوں کو قیمتی جان ومال سے محروم کرنے والابین الاضلاعی خطرناک ڈکیت پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے ہلاک

خانیوال(سعید احمد بھٹی) لوگوں کو قیمتی جان ومال سے محروم کرنے والابین الاضلاعی خطرناک ڈکیت مدثرسمیجہ ولد ظفراقبال پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے ہلاک‘ملزم ضلع خانیوال او رمختلف اضلاع میں قتل‘اقدام قتل‘ڈکیتی‘رابری‘راہزنی‘نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کی جانب سے

ایس ایچ او سٹی میاں چنوں شعبان خالد گورایہ او رایس ایچ او تلمبہ ظفر امیتاز او ران کی ٹیم کی بروقت کاروائی‘بہادری اور جرأت مندانہ اقدام پر شاباش۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ سرزمین خانیوال میں پولیس افسران وجوانوں کا خون شامل ہے جنہوں نے عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو محفوظ بنانے

کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے او رانشاء اللہ خانیوال پولیس آئندہ بھی ضلع خانیوال سے سماج دشمن او رجرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ او رلوگوں کے قیمتی جان ومال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کریگی۔ زیر نظرملزم مدثر عباس سمیجہ ولد ظفر اقبال سکنہ 19-8Rتلمبہ کا ریکارڈ نمایاں ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں