محکمہ زراعت کے سپرے ٹیم نے بروقت اقدامات سے ٹڈی دل کا حملہ قابو کرلیا 133

محکمہ زراعت کے سپرے ٹیم نے بروقت اقدامات سے ٹڈی دل کا حملہ قابو کرلیا

محکمہ زراعت کے سپرے ٹیم نے بروقت اقدامات سے ٹڈی دل کا حملہ قابو کرلیا

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر) محکمہ زراعت کے سپرے ٹیم نے بروقت اقدامات سے ٹڈی دل کا حملہ قابو کرلیا. محکمہ کے بروقت اقدامات سے علاقے کے کاشتکار بڑی نقصان سے بچ نکلے.تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے متاثرہ علاقوں کے طرح گزشتہ جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب دس بجے تحصیل حلیمزئے علاقہ اٹوخیل میں کھڑی فصلوں اور درختوں پر ٹڈی دل کا حملہ شروع ہوا.

مگر خطرات سے باخبر زمینداروں نے فوری محکمہ زراعت سے رابطہ کرلی. محکمہ زراعت نے محمد شفیع کے نگرانی میں اٹھ رکنی سپرے ٹیم تشکیل دیا. جنہوں نے متاثرہ علاقہ سمیت تقریبا پندرہ ایکڑ زمین پر ٹڈی دل مار سپرے کرکے حملہ قابو کرلیا. محکمہ زراعت کے ضلعی افیسر اصف خان نے محکمہ کے دوسرے اہلکاروں سمیت مذکورہ علاقے کا جائزہ لیا.

اس موقع پر علاقے کے زمینداروں سے کہا. کہ ٹڈی دل کا حملہ علاقے میں درخت اور کھڑی فصل تباہ کردیتے ہیں. جس سے علاقے میں قحط سالی پیدا ہوتی ہے. اگر آئندہ بھی ٹڈی دل علاقے میں حملہ آور ہوجائے. تو روک تھام اور تدارک کے لئے محکمہ زراعت سے فوری رابطہ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں