262

نواحی علاقہ منڈی عثمان والا میں سب ڈویژن عثمان والا مسائل کا گھڑ بن گیا

نواحی علاقہ منڈی عثمان والا میں سب ڈویژن عثمان والا مسائل کا گھڑ بن گیا

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف ) نواحی علاقے منڈی عثمان والا میں سب ڈویژن عثمان والا مسائل کا گھڑ بن گیا سائل زلیل و خوار ہونے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے منڈی عثمان والا واپڈا ملازمین نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے جہاں کوئی کام بھی بغیر رشوت کے ناممکن ہے

بلکہ وہ بلا ججھک اپنے فعل میں مشغول ہیں اور جیبیں گرم کررہے ہیں گزشتہ روز کوٹ سلامت پورہ کے ساتھ گیارہ ہزار کے وی کے جینپر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جل گئے تھے جس پر متعلقہ دیہاتیوں اور کسانوں نے متعلقہ عملے سے رابطہ کیا اور کام کروانے کا کہا

لیکن فاروق نامی اہلکار نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر متعلقہ ایس ڈی او شاہد منور کے نوٹس میں سارا معاملہ لایا گیا لیکن پھر بھی جینپر نا لگ سکے اور رات کو یہ معاملہ ایکسین کے علم میں لایا گیا اور واپڈا اہلکاروں نے اپنی ملی بھگت سے ٹال مٹول سے کام لیا اور رشید نامی واپڈا ملازم نے متعلقہ لوگوں افتحار جاوید رضوان حاجی محمد ڈاکٹر جمیل جاوید غفور ذوالفقار وغیرہ کو کہا

کہ پچھلی دفعہ ہم کام کرنے آئے تھے انھوں نے خرچہ پانی نہیں دیا تھا اس وجہ سے اس بار یہ کام لیٹ ہوسکتا ہے جبکہ ان زمینداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر بار پیسے دے کر کام کرواتے ہیں

اس بار بھی واپڈا ملازمین سے ڈیل کرکے ہی 36 گھنٹوں بعد چار ہزار میں معاملہ طے پایا ہے جس میں 3500 روپے ایسولیٹر کے نام کے طے ہوئے اور پانچ سو روپے انھیں فٹ کرنے کے لیکن یہاں سوال یہ جنم لیتا ہے

کہ کیا یہ ملازمین سرکاری ٹیکس سے تنخواہ نہیں اہل علاقہ کا ایس ای قصور ناصر ایاز گرمانی وزیر بجلی و توانائی سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے جب اس معاملے پر متعلقہ ایس ڈی او شاہد منور سے ان کا موقف لینے کے لیے کال کی گئی تو انھوں جانچ پڑتال لیے بغیر بڑے جارحانہ رویے سے تردید کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں