ضلع مہمند میں محکمہ تعلیم نے مختلف سکولوں کے پی ٹی سیز کے لیے مجموعی طور پر 15 کروڑ 72 لاکھ اور 80 ہزار روپے جاری 166

ضلع مہمند میں محکمہ تعلیم نے مختلف سکولوں کے پی ٹی سیز کے لیے مجموعی طور پر 15 کروڑ 72 لاکھ اور 80 ہزار روپے جاری

ضلع مہمند میں محکمہ تعلیم نے مختلف سکولوں کے پی ٹی سیز کے لیے مجموعی طور پر 15 کروڑ 72 لاکھ اور 80 ہزار روپے جاری

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند میں محکمہ تعلیم نے مختلف سکولوں کے پی ٹی سیز کے لیے مجموعی طور پر 15 کروڑ 72 لاکھ اور 80 ہزار روپے جاری کیے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدی خان خلیل کے مطابق اس رقم میں سے 5 کروڑ 24 لاکھ روپے سے 262 سکولوں میں آبنوشی کا انتظام کیا جائے گا۔

جبکہ9 کروڑ 84 لاکھ روپے سے 82 سکولوں کے چاردیواریاں تعمیر کی جائی گی۔اسی طرح، 64 لاکھ 80 ہزار روپے سے 54 سکولوں میں بچوں کےلیے کھیل کھود کے سامان کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تمام رقم ، پیرینٹس ٹیچرز کونسلز (پی ٹی سیز) کے زریعے استعمال کیے جائی گی، جس کے لیےپہلے ہی سے ضلع مہمند میں 537 پیرینٹس ٹیچرز کونسلز بنائی گی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدی خان خلیل کاکہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی محکمہ تعلیم ضلع مہمند نے مجموعی طور پر 5 کروڑ58 لاکھ اور 40 ہزار روپے پی ٹی سیز کو جاری کی ہے، جس سے 100 کلاس رومز کی مرمت ہوگی جس پر مجموعی طور پر ایک کروڑروپے کی لاگت آئی گی،

اسی طرح 264 سکولوں میں گروپ لیٹرین تعمیر کی جائی گی جس جس کُل لاگت 3 کروڑ ، 93 لاکھ اور 60 ہزار روپے خرچ کی جائی گی۔ مزید 54 سکولوں میں بچوں کے کھیل کھود کے سامان پر کُل 64 لاکھ 80 ہزار خرچ کیے جائے گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جدی خان خلیل کے مطابق اس کے علاوہ فرنیچر، ٹاٹس، سکول بیگز، سائنس اور آئی ٹی لیبز، سکولوں کی سولرایزیشن پر مزید کروڑوں روپے خرچ کیے جار ہے ہیں۔انکا کہنا تھا

کہ یہ تمام فنڈز حکومت پاکستان ایکسیلیریٹڈایمپلیمینٹیشن پروگرام (اے آئی پی) کے تحت خرچ کر رہی ہیں جس سے ضلع مہمند میں تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں