حکومت مخصوص لاک ڈائون کی پالیسی کو ترجیح دے رہی ہےشبلی فراز 120

حکومت مخصوص لاک ڈائون کی پالیسی کو ترجیح دے رہی ہےشبلی فراز

حکومت مخصوص لاک ڈائون کی پالیسی کو ترجیح دے رہی ہےشبلی فراز

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں اور محنت کشوں پر مالی مشکلات کے دبائو میں کمی لانے کیلئے مخصوص لاک ڈائون کی پالیسی کو ترجیح دے رہی ہے۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کے تحفظ کیلئے مکمل لاک ڈائون قابل قبول اقدام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران لوگ عدم تعاون پر مبنی طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت لوگوں کو کوروناوائرس کی وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے طے شدہ ضابطہ کار پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کی جانب رجوع کرسکتی ہے۔

احتسابی عمل کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بدعنوان عناصر کے احتساب کا منشور لیکر اقتداد میں آئی تاکہ معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکے۔شبلی فراز نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت بدعنوانی ہر گز برداشت نہیں کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں