کورونا وائرس اور اس سے جڑا لاک ڈوان ہماری زندگیوں میں ناقابل یقین تبدیلیاں لایا ہے،سید اشتیاق ہمدانی 125

کورونا وائرس اور اس سے جڑا لاک ڈوان ہماری زندگیوں میں ناقابل یقین تبدیلیاں لایا ہے،سید اشتیاق ہمدانی

کورونا وائرس اور اس سے جڑا لاک ڈوان ہماری زندگیوں میں ناقابل یقین تبدیلیاں لایا ہے،سید اشتیاق ہمدانی

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )کشمیر انٹرنیشنل ،صدائے روس اور (کشمیریکجہتی کونسل رشیا) کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے5 اگست 2019 کو لگائے گئے کرفیواورلاک ڈاؤن اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 9 ماہ مکمل ہونے پر ایک روزہ آن لائن کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا.

جس میں پاکستان ،آزادکشمیر اور بیرون ممالک سے لوگوں نے شرکت کی، کشمیر انٹر نیشنل ،صدائے روس اور (کشمیریکجہتی کونسل رشیا)نے ایک اس وقت اس کانفرنس کا انعقاد کیا جب دنیا بھرمیں کشمیر کا مسئلہ کمزور ہو رہا ہے. یہ کانفرنس فیس بک اور یوٹیوب پر پاک روس ٹی وی-صدائے روس اورکشمیر انٹرنیشنل پر لائیو نشر کی گئی جسے ہزاروں افراد نے دیکھا.
کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،کس کے بعد آذادکشمیر کے قومی ترانے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر فلم دکھائی گئی. کانفرنس سے اپنے ابتدائی خطاب میں کشمیر انٹرنیشنل ،صدائے روس اور (کشمیریکجہتی کونسل رشیا) کے صدر سید اشتیاق ہمدانی نے کہا کہ

کورونا وائرس اور اس سے جڑا لاک ڈوان ہماری زندگیوں میں ناقابل یقین تبدیلیاں لایا ہے اور اس سے ہمیں کشمیرمیں ہمارے بھائی اور بہنوں کیتکلیف کا احساس ہوتا ہے ۔ جو گذشتہ 9 ماہ سے لاک ڈاؤن اور کرفیو کا سامنا کررہے ہیں۔ اس موقعہ پر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان

شاہ خانزادہ ایڈووکیٹ نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ اس سلسلے میں الیکٹرونک میڈیا اور پرینٹ میڈیا ہمارہ ساتھ دے۔۔مسلہ کشمیر پر ایک j.i.t بناے جاے جو ہر پندرہ دن بعد وزاعظم صاحبِ کو کشمیر کے وجودہ حالات کی صورتحال سے آگاہ کرے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں