129

حکومت مہنگائی کنٹرول کر نے میں ناکام ہو گئی ،عوام

حکومت مہنگائی کنٹرول کر نے میں ناکام ہو گئی ،عوام

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر )حکومت مہنگائی کنٹرول کر نے میں ناکام ہو گئی ، پہلے ہی روزے پر مہنگائی نے حکومتی کارکردگی کی قلعی کھول دی ، عوام کہتی ہے تو زنجیر ہلا کر پتلی تماشا کیا جاتا ہے لیکن مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی ، ایک تحریر جو کہ حقیقت اور سچائی کے قریب ترین ہے ،

عوام کی جیبوں پر ڈاکہ کے اصل ذمہ دار ڈپٹی کمشنرز ہیں ، جن کے ماتحت مارکیٹ کمیٹیوں کے اہلکار سبزی و فروٹ منڈی کے بیوپاریوں سے ملی بھگت کر کے رشوت لے کر ان کے اشارے پر اشیاء کی قیمتوں کے من مانے نرخ وصول کرنے کی منظوری دے دیتے ہیں ، جب گاہک پوچھتا ہے

کہ قیمت اتنی زیادہ کیوں ہے ؟ تو دکاندار بہت آرام سے ریٹ لسٹ آگے بڑھا دیتے ہیں کہ خود ہی دیکھ لیں ، یہ کوئی نہیں پوچھتا کہ یہ ریٹ لسٹ کس بنیاد پر تیار کی جاتی ہے ، ڈپٹی کمشنر صاحبان منڈیوں میں موجود مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں سے باز پرس کیوں نہیں کرتے ؟

اور یہ جاننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے کہ یہ سرکاری اہلکار کس بنیاد پر روزانہ کے نرخ طے کرتے ہیں ؟ حکومت کے تعینات کردہ یہ سرکاری اہلکار عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے بیوپاریوں کے ہاتھوں میں کھلونا کیوں بنے ہوئے ہیں ؟ کل جو آلو تیس روپے کلو تھا آج 70 روپے کلو کیسے ہو گیا ؟ کل لہسن 100 روپے کلو تھا آج مارکیٹ کمیٹی نے اس کا نرخ 350 روپے کلو کیسے طے کر دیا؟

کل سٹرابری 100 روپے کلو تھی آج 200 روپے کلو کیوں کی گئی؟ کل جو لیموں 80 روپے کلو تھے اب چھ سو روپے کلو کیوں فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے ؟ پیاز 40 روپے فروخت ھو رھا تھا 80 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا 160 روپے کلو فروخت ہونے والا سیب ایک ہی دن میں 240 روپے تک کیوں پہنچ گیا ؟

سرکاری اہلکار فروٹ و سبزی منڈی کے بیوپاریوں کے ہاتھوں میں کیوں کھلونا بنے ہوئے ہیں؟ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چھوٹے دکانداروں پر جرمانے کرتے ہیں لیکن منڈیوں میں موجود موٹے پیٹ والے سیٹھوں کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا ، بازاروں میں نرخ چیک کرنے کی

بجائے حکومت منڈیوں پر رینجرز تعینات کرے جو پورے ماہ رمضان کے نرخ فکس کریں اور پھر ان میں اضافہ نہ ہونے دیں، عوام پر رحم کیجئیے جو پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہے مناسب ذراٸع آمدن ہی نہی جو مزدوری کرتے تھے چھوٹا موٹا کام کرتے تھے وہ بھی بند اور رحمتوں کے مہینہ میں چند تاجروں کی خود ساختہ مہنگائی نے زندگی میں مزید مشکلات پیدا کر دیں ،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں