112

‏شفافیت اور ایمانداری کی پالیسی پر عمل پیرا راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی

‏شفافیت اور ایمانداری کی پالیسی پر عمل پیرا راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی

راولپنڈی (سٹی رپورٹر )شفافیت اور ایمانداری کی پالیسی پر عمل پیرا راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔صدر بیرونی پولیس انچارج چوکی رنیال عمر صدیق نے رشوت کی پیش کرنے والے شخص محمد ادریس کو گرفتار کر لیا۔
‏پولیس نےغیر قانونی گیس ریفیلنگ ایجنسی کےخلاف کاروائی کرتےہوئے ملزم محمد سلیم کوگرفتار کیا، ملزم محمد سلیم کو چھڑوانے کے لیے محمد ادریس نے سب انسپکٹر عمر صدیق کو 10 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی۔ انچارج چوکی رنیال نے رشوت دینے کےالزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں