115

‏وارث خان پولیس کی فوری کارروائی، 08 سالہ ننھی پری سےزیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

‏وارث خان پولیس کی فوری کارروائی، 08 سالہ ننھی پری سےزیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

راولپنڈی (سٹی رپورٹر )‏وارث خان پولیس کی فوری کارروائی، 08 سالہ ننھی پری سےزیادتی کرنے والا درندہ گرفتار۔متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر جنسی زیادتی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایس پی راول نے واقعہ کا نوٹس لیتےہوئے ایس ایچ او تھانہ

وارث خان کو فوراً ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کرنےکاحکم دیاتھا۔ ‏ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم نے ملزم امیر سلطان کو گرفتارکر لیا۔ متاثرہ بچی کامیڈیکل پراسیس کروا لیا گیاہے۔ملزم کو ٹھوس شواہد کےساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ معزز عدالت سےقرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔بچوں سے زیادتی اور استحصال کے سلسلہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔ سی پی او




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں