227

ثمر سراج چوہدری کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ثمر سراج چوہدری کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)ثمر سراج چوہدری کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ لاک ڈاون کے باعث کراچی میں میسور افراد سے ملاقاتیں بھرپور تعاون جاریاپنے ایک بیان چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا

کہ وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت پاکستان بھر کے مختلف شہروں اور بالخصوص کراچی میں مقیم آزاد کشمیر کے افراد کے لیے اقدامات کرئےگذشتہ ایک ماہ سے میں نے کراچی میں مختلف مقامات کے دورے کیے

اور جو لوگ مجھ سےکراچی میں میرے گھر تشریف لائے کراچی میں مقیم کشمیر کمیونٹی کی کثیر تعداد نے موجودہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤ ن سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کیا ۔آزاد کشمیر سے لاکھوں کی تعداد میں روز گار کی تلاش میں لوگ کراچی آتے ہیں جن میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے سب سے زیادہ پریشان بھی وہی لوگ ہیں

جو گزشتہ ایک ماہ سے اپنی جمع پونجی سے خرچ کرتے ہوئے اب ان کے جیب خالی ہو چکی ہیں اور نا جانے کتنے دن اور لاک ڈاؤ ن برقرار رہے پھر حالات کسطرح کے ہوں یہ رب العالمین ہی جانتا ھے

۔میں اپیل کرتا ہوں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر صاحب وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ صاحب سے کے کراچی میی مقیم کشمیر کمیونٹی کے متعلق بھی سوچئیے ان افراد کو راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے مستحق افراد کو احساس پروگرام کا حصہ بنایا جائے

آزاد کشمیر کے لوگوں کو وآپس گھروں تک پہنچانے کا عمل شروع کیا جائے ۔۔میرے ادارے کی طرف سے جو تعاون درکار ہو ہم خدمت خلق کے لیئے ہر وقت تیار ہیں۔وسلام ثمرسراج چوہدری چئیر مین ثمر فاؤنڈیشن پاکستان آزاد کشمیر




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں