ڈیرہ غازیخان میں ٹریفک چوک اور گھنٹہ گھر چوک کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے 121

ڈیرہ غازیخان میں ٹریفک چوک اور گھنٹہ گھر چوک کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ڈیرہ غازیخان میں ٹریفک چوک اور گھنٹہ گھر چوک کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں ٹریفک چوک اور گھنٹہ گھر چوک کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ضلع میں 43 کروڑ روپے کے پراجیکٹس مکمل کرےگی

اس بات کا فیصلہ کمشنر آفس میں پی ایچ کے پانچویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیاگیا جس میں مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے شرکت کی۔ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود نے بریفنگ دی

مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں 43 کروڑ روپے کے سات پراجیکٹس پر کام کیا جارہا ہےپی ایچ اے ڈیرہ غازی خان اور پی ایچ اے لاہور تین،تین

پراجیکٹس مکمل کرے گی۔شہر کی دو اہم۔شاہراہوں پر تشہیر اور عوامی تفریح کےلئے بڑی ایل ای ڈی لگائیں گےشہر کے ٹریفک چوک اور گھنٹہ گھر کو ماڈل چوک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ملکر شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنائیں گے۔پارکس،چوک،

گرین بیلٹس اور میڈیننز بہتر ہونے سے شہر جاذب نظر بن جائیگا۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس پی ایچ اے کی ملکیت ہیں،ایکٹ کے تحت گرین بیلٹس میں غیر قانونی تعمیر پر پابندی ہے،خلاف ورزی پر ناقابل ضمانت چھ ماہ قید ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو فوکس کیا جائیگا۔شہر کے تمام پارکس، چوک،گرین بیلٹس اور میڈیننز ڈویلپ ہوں گے۔اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر اراکین موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں