144

‏نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والی ملزمہ آشنا سمیت گرفتار

‏نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والی ملزمہ آشنا سمیت گرفتار

راولپنڈی ( نوید ملک سٹی رپورٹر)‏نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والی ملزمہ آشنا سمیت گرفتار۔چند یوم قبل نصیر آباد کے علاقہ بلال کالونی گھر سے اکرم نامی شخص کی نعش ملی اور گھر کا سارا سامان بکھرا ہوا تھا۔ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد ‏گھر سے نقدی اور موبائل فون اٹھا لیا اور سامان بکھیر کر ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔سی پی او راولپنڈی نے واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک ایس پی پوٹھوہار کو دیا۔‏اے ایس پی کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار





‏نصیر آباد پولیس

قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں، قانون شکنوں کے خلاف قانون حرکت میں آۓ گا۔ ایس پی پوٹھوہارسی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس کو شاباش۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں