149

پاکستان میں پھنسے آزاد کشمیر کے لوگوں کو تنہاہ نہیں چھوڑیں گے۔ثمر سراج

پاکستان میں پھنسے آزاد کشمیر کے لوگوں کو تنہاہ نہیں چھوڑیں گے۔ثمر سراج

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمرسراج نے کہا کہ پورے پاکستان میں اس وقت محنت مزدوری کی خاطر آئے ہوئے کشمیری مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔آج گوادر میں 150 افراد جو گوادر نیاآباد میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔۔

جو اس وقت بے یارومددگار بیٹھے ہوئے ہیں۔جن کے پاس اس وقت کھانے پینے کی چیزیں نہیں ہیں۔رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔پیسے ختم ہوچکے ہیں۔اور بہت سے لوگ فیملی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔بہت ہی پریشانی کی حالت میں ہیں۔ ہم صوبائی حکومت سے اور وفاقی حکومت سے یہ اپیل کرتے ہیں

کہ فوری طور پر ان مزدور اور افراد کی مدد کی جائے ۔یا ہمیں وہاں تک کی رسائی دی جائے۔میں اپنے پھنسے کشمیری بھائیوں کو یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں۔۔ میں اور میری پوری ٹیم آپ کے شانہ بشانہ ہے ۔ اللہ پاک اس مشکل کی گھڑی سے آپ سب کو نکالے




۔میں تمام رضاکاران ثمر فاؤنڈیشن سے اپیل کرتا ہوں جہاں جہاں پر بھی ہمارے کشمیری بھائی پھنسے ہوئے ہیں۔وہاں پر ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔اللہ پاک مشکل کی اس گھڑی میں میری اور میری پوری ٹیم کی مدد فرمائے تاکہ کہ ہم کسی کے کام آ سکیں۔۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں