60

کمشنر ڈیرہ غازیخان میں ڈینگی،مکھی اور مچھر مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ،

کمشنر ڈیرہ غازیخان میں ڈینگی،مکھی اور مچھر مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ،

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں ڈینگی،مکھی اور مچھر مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے.

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ علاقوں میں بارش اور دیگر کھڑے پانی کی نکاسی اور تالابوں کی تلفی بھی کی جائے گی. اس سے قبل تالابوں پر موثر طریقے سے فوری سپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے. کمشنرنے کہاکہ پہلے مرحلے میں نشاندہی کیے گئے




شاہ سکندر روڈ، شہزادکالونی اور خیابان سرور میں بڑے تالابوں پر مچھر، مکھی مار سپرے کیاجائے اور ایسا محلول تیار کیاجائے جس سے تینوں مقاصد حاصل ہو سکیں تاہم سپرے کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں او رانسانی صحت پر مضر اثرات سے بچنے کیلئے مناسب وقت پر سپرے کیاجائے.




انہوں نے کہاکہ سپرے کرنے کے بعد ہیلتھ او ردیگر محکمے کلیئرنس سر ٹیفکیٹ فراہم کریں گے. کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں بارش، گندے پانی اور تالاب کی نشاندہی کمشنر آفس فون نمبر 064-9260467 پر کرسکتے ہیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں