84

ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری

ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویثرن کے مطابق ضلع خانیوال میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری ہے اسی مقصد کے پیش نظر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک مہرافضل مہار نے پبلک سروس ٹرانسپورٹ اڈاجات کے منیجرز اور مالکان سے میٹنگ کا انعقادکیا جس میں انہو ں نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظم وضبط کے بغیر ڈرائیونگ کرنا نہ صرف ٹریفک رش کا سبب بنتا ہے بلکہ روڈ حادثات کا باعث بھی ہے

اس لئے ہر فرد کے لئے ٹریفک ایجوکیشن بہت ضروری ہو گی ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران آپ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اس مہم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اس پر عمل کریں تاکہ دوران سفر اور دوران ڈرائیونگ محفوظ سفر و ڈرائیونگ کر کے اپنی اور اپنی فیملی کے ساتھ سفر کو خوشگوار بنا سکیں۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ، دھواں چھوڑنے اور ان فٹ گاڑیوں اور بسوں و ویگنوں میں جانوروں کی لوڈنگ پر مکمل طور پر پابندی عائدہے

اسی طرح کرایہ نامہ اڈاجات اور گاڑیوں میں آویزاں کیے جائیں خاص طور پر عیدالاضحی کے موقع پر ایسے عوامل میں ملوث مالکان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی لہذا اڈامالکان اور منیجرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹریفک قوانین پر خود بھی عمل کریں گے اور اپنے ساتھیوں کو بھی عمل کرنے کی تلقین کریں گے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں