195

ضلع مہمندتکل فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام بلدیاتی نظام کے حق میں پرامن واک

ضلع مہمندتکل فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام بلدیاتی نظام کے حق میں پرامن واک

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندتکل فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام بلدیاتی نظام کے حق میں پرامن واک ۔ بلدیاتی الیکشن اور نظام میں تاخیر کسی بھی صورت منظور نہیں ۔ بلدیاتی نظام اور الیکشن قبائلی عوام کا اولین اوربنیادی حق ہے

۔ شرکاءضلع مہمند کے تاریخ میں پہلی بار تکل فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام غازی بیگ بازار سے المرکزاسلامی تک بلدیاتی نظام کے حق میں ایک پرامن واک کیا گیا ۔ پرامن واک میں تکل فلاحی تنظیم کے صدر رحمت شاہ سمیت تنظیم کے کارکنان ذاہداللہ،عبدالغزیز کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے ورکرز ذاکر خان جے یو آئی ،جھانگیرخان پی ٹی آئی کے علاوہ درجنوں افرادنے شرکت کی ۔

غازی بیگ بازار سے المرکز اسلامی تک پیدل واک کرتے ہوئے شرکاء نے ہاتھوں میں بلدیاتی نظام اور انتخابات کے حق میں درج مختلف نعروں کے بینرزاور کتبے اُٹھا رکھے تھے ۔ پرامن واک میں شریک افراد سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تکل فلاحی تنظیم کے صدر رحمت شاہ ،ذاہد اللہ اور سیاسی کارکنان قاری ذاکر خان اور کمالی حلیمزئی پی ٹی آئی کے صدرجھانگیر خان وغیرہ نے کہا

کہ بلدیاتی انتخابات اور نظام اور اولین اور بنیادی حق ہے ۔ جس کے بغیر ترقی کا سفر ناممکن ہے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر قبائلی عوام کی حق تلفی اور استحصال ہیں ۔ قبائلی عوام کو گھر کے چوکاٹ پر اپنے حقوق کے حصول کےلئے بلدیاتی نظام کا سہارا لینا ہو گاجن کے لئے ہم بھر پور جدوجہد اور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں