136

ضلع مہمند کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ڈی سی مہمند نے چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا اغاز

ضلع مہمند کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ڈی سی مہمند نے چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا اغاز

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ڈی سی مہمند نے چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا اغاز کرلی محکمہ جنگلات اس سال اٹھ لاکھ پودے عوام میں مفت تقسیم کئے. جبکہ اٹھ لاکھ پودے مفت لگائنگےتفصیلات کے مطابق غلنئ یاد گار شہدا کے مقام پر ڈی سی مہمند افتخار عالم نے چیڑھ کا پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا اغاز کیا.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر سید سیف الاسلام، سمیت اے سی اپر حامد اقبال اور اے سی خویزئی بائیزئی، عبدالوھاب خلیل کے علاوہ قومی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
شجرکاری مہم میں ڈی سی افتخار عالم کے علاوہ اے ڈی سی سید سیف الاسلام اور اے سی اپر حامد اقبال اور اے سی بائیزئی عبدالوھاب خلیل نے بھی پودے لگاکر شجرکاری مہم میں باقاعدہ حصہ لیا.




اس موقع پر محکمہ جنگلات غلنئ اس سال اٹھ لاکھ پودے تقسیم جبکہ اٹھ لاکھ پودوں کے جنگلات لگائیں گے. اس موقع پر محکمہ جنگلات کے اہلکار صدیق نے شجرکاری مہم میں عوام سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی. پروگرام کے اخر میں محکمہ جنگلات کے طرف سے مفت پودے تقسیم ہوئے. اس موقع پر یادگار شہدا سے ریسٹ ہاؤس تک شجرکاری مہم اگاہی واک بھی ہوا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں