162

اٹھمقام بازار میں آتشزدگی سے تاجران کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ثمر سراج

اٹھمقام بازار میں آتشزدگی سے تاجران کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے وادی نیلم اٹھمقام بازار میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تاجران سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے

اس افسوس ناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اٹھمقام بازار کی آتشزدگی کا سن کر انتہائی افسوس ہوا۔اٹھمقام ہیڈ کوارٹر میں بھی فائر بریگیڈ کی گاڑی بروقت نہ پہنچ سکی۔نااہل حکومت کی لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہےور تاجران اٹھمقام بازار کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اشکوٹ بازار میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا مگر فائربرگیڈ کی گاڑیاں بروقت نا پہنچنے سے تاجران کی جمع پونحجی جل کر خاکستر ہوگی اور آج پھر اس واقعے میں تاجران کا لاکھوں روپے

مالیت کا نقصان ہوا فائربرگیڈ کی ناکارہ گاڑیاں اور نا تجربہ کار عملے کے باعث اسطرح کے واقعات میں بہت نقصان ہوتا ہے ثمر سراج نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجران کو فوری طور پر معاوضہ جات کی ادائگیاں کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں