129

نیلم کی عوام کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے ۔ثمر سراج چوہدری

نیلم کی عوام کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے ۔ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ نیلم میں آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیایع ہورہا ہے آج بھی ایک معصوم بچی موت کی وادی میں چلی گئی

نیلم کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں خطرناک نالوں پر پل نہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نالوں پر لکڑیاں لگا کر پل بناتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور حادثات میں اضافہ ہوتا ہے نیلم کے حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسبی نہیں ہے قیمتی جانیں روزانہ ضایع ہورہی ہیں

مگر حکمران خواب خرگوش کے مزئے لے رہے ہیں ثمر سراج نے کہا کہ سڑکوں اور ناقص پلوں کے باعث آج ایک اور معصوم بچی حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی لوایقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے اور اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں

ثمر سراج نے کہا کہ نیلم کے حکمران نیلم کی حالت زار اور عوامی مسائل پر توجہ دیں نیلم کی عوام کب تک لاشوں پہ لاشیں اٹھاتے رہیں حکومت نیلم کے مسائل پر توجہ دے اور عوام کی محرمیوں کا ازلہ کرئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں