148

منشیات فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کے تین منشیات فروش گرفتار

منشیات فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کے تین منشیات فروش گرفتار

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف) ہزارہ بھر میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباء کو آئس ، چرس اور دیگر منشیات فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کے تین منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مقدمات درج، سنسنی خیز انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال وزیر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھروپور کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے

منشیات فروشوں کے خلاف حالیہ بڑی کاروائی کے دوران ایس پی انوسٹیگیشن قمر حیات کی انتھک محنت اور کاوشوں اور اے ایس پی میرپور اویس شفیق کی زیر نگرانی ایبٹ آباد پولیس نے ہزارہ بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء کو آئس، چرس اور دیگر خطرناک منشیات فراہم

کرنے والے منظم گروہ کے تین سرکردہ منشیات فروش گرفتار کر لیے ہیں ان منشیات فروشوں میں بدنام ذمانہ نے منشیات فروش عبید الرحمن عرف بیدی ولد محمد اشرف سکنہ نواں شہر جو اس سے پہلے بھی ایبٹ آباد میں ڈکیتی، چوری ، رہزنی اور منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے

شامل ہے جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی آئس برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ، گروہ کے دوسرے منشیات فروش احمد علی ولد محمد ہارون سکنہ نواں شہر کو بھی آئس سمیت گرفتار کیا گیا احمد علی جو گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس کی ایک کاروائی کے دوران گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا تھا

جس کی ذاتی استعمال کی گاڑی سے پولیس نے 10 کلو چرس برآمد کر کے تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ اسی نیٹ ورک کے تیسرے منشیات فروش وارث ولد کالہ خان سکنہ بانڈی پھلہ کو 5 کلو گرام چرس اور بھاری مقدار میں آئس سمیت گرفتار کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

تینوں ملزمان کے خلاف ایبٹ آباد پولیس گزشتہ کئی روز سے متحرک تھی اور کئی جگہوں پر مختلف اوقات میں چھاپہ زنیاں بھی عمل میں لائی گئی تھیں ملزمان منشیات فروشوں کے منظم گروہ کے زریعے شہر کی نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے میں مصروف تھے گروہ کے دیگر کارندوں کی تلاش جاری ہے

معاملے کی حساسیت اور منظم گروہ کے مزید کارندوں کی گرفتاری اور تفتیش کے معاملے کو دیکھتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل نے سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان سے بہت جلد مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں