109

ایبٹ أباد پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو نے قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا

ایبٹ أباد پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو نے قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو نے قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا صوبائی صدرپاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سید سلیم شاہ کی زیرنگرانی مرکزی أفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا








جسمیں ضلعی صدر علی افضل خان ایڈووکيٹ تحصیل صدر ساجد خان ۔صلابت خان لوہرتناول تحصيل صدر ملک الیاس سمیت کثیرتعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر زوالفقار علی شہید بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی کیک کاٹا گیا اور انکے روح ایصال کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر سید سلیم شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے بانی زوالفقار علی شہید بھٹو نے عوام کے دلوں پرراج کیا ہے انکے دوراقتدار میں غریب عوام کو انکی دہلیز پرانصاف ملتا تھا وہ ایک جمہوری لیڈر تھے پاکستان کے ہرکونے سے شہید زوالفقار علی بھٹو کی خوشبو أرہی ہے




أج پاکستان ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہے انکاہردن غریب عوام کی خدمت میں گزرتا تھا انہوں نے کہا کہ زوالفقار علی شہید بھٹو نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو پڑوان چڑھایا ہے تقریب سے ضلعی صدر علی افضل خان ایڈووکيٹ نے بھی خطاب کیا اور شہید زوالفقار علی بھٹو کی سیاست اور زندگی پر روشنی ڈالی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں