134

ڈی ایس پی گلیات محمّد یاسمین جنجوعہ کے ساتھ ساتھ اے ڈی جی ڈی اے کے ساتھ باقائیدہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ڈی ایس پی گلیات محمّد یاسمین جنجوعہ کے ساتھ ساتھ اے ڈی جی ڈی اے کے ساتھ باقائیدہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف) ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کی نتھیاگلی میں ڈائیرکٹر جی ڈی اے اور اے سی ایبٹ آباد کے ہمراہ سیاحوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے میٹنگ کا انعقاد ایس پی نے عوامی شکایات پر گلیات میں جی ڈی اے کے افسران سے ملاقات کی اور عوام کو درپیش مسائل سے أگاہ کیا








تفصيلات کے مطابق گزشتہ روز نتھیاگلی کے مقام پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی سربرائی میں ڈائیرکٹر جی ڈی اے ،اے سی ایبٹ آباد ڈاکٹر مرتضیٰ،ڈی ایس پی گلیات محمّد یاسمین جنجوعہ کے ساتھ ساتھ اے ڈی جی ڈی اے کے ساتھ باقائیدہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں گلیات میں سیاحوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔جسمیں گلیات کو چار زون میں تقسیم کیا گیا جسمیں





زون 1۔ باڑیاں سے چھانگلہ گلی
زون 2۔ چھانگلہ گلی سے ایوبیہ
زون 3۔کوزہ گلی سے ڈونگہ گلی
زون 4۔ڈونگہ گلی سے چریاں
جبکہ ان زونز کو مکمل طور پر آپریشنل کونے کے لیے ہر زون ایک موبائل 7/ 24 پیٹرولنگ کے فرائض سرانجام دے گی ان موبائلز میں دو جوان ٹریفک دو، ٹورزم پولیس،دو ملازمین جی ڈی اے اور جبکہ لوکل چین پروائیڈز بھی ان کے ہمراہ اپنی اپنی خدمات سیاحوں کی سہولت کے لیے سرانجام دیں گے




۔اس کے ساتھ ساتھ گلیات کے میں پوانٹس پر بھی ٹریفک پولیس کی طرف سے ایک ایک جوان سیاحوں کی رہنمائی اور روڈ کی روانی کے لیے تعینات کر دیے گئے تاکہ سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ،پولیس اور دیگر محکمہ بروقت انکی مدد اور امداد کے لیے ہمہ تن مصروف و عمل رہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں