124

ایبٹ أباد تھانہ نواں شہر ایس ایچ او طارق خان کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن جاری

ایبٹ أباد تھانہ نواں شہر ایس ایچ او طارق خان کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن جاری

ایبٹ أباد (وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد تھانہ نواں شہر ایس ایچ او طارق خان کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن جاری دوران گشت منشیات فروش مرزا خان کو نوسوبارہ گرام چرس سمیت گرفتار کرکے 9 سی کا مقدمہ درج کردیا اس سے قبل بھی ایس ایچ او نواں شہرطارق خان نے منشیات فروشوں سمیت قماربازوں کے خلاف بھرپور کارواٸیاں کی




اس ضمن میں ایس ایچ او نواں شہرنے خصوصی شمال نیوز کوبتایا کہ ڈی پی او ایبٹ أباد جاوید اقبال وزیر کی ہدایات پر منشیات فروشوں کی پکڑدھکڑکاسلسلہ جاری ہے گزشتہ رات مخبرکی اطلاع پر چھاپہ مار کر منشیات فروش مرزا خان کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیاہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کےساتھ کوٸی بھی رعایت نہیں کی جاۓ گی یاتو وہ منشیات کا مکروہ دھندا چھوڑ دیں




یاتو پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کوتیار رہیں میری حدود میں منشیات کی ترسیل کرنے والا جیل ہی جاۓ گا انہوں نے بتایا کہ اس ماہ میں منشیات فروشوں سمیت قماربازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کیا ہے ہم منشیات کے خاتمٕے کے لیے دن رات جہدو جہد کررہے ہیں ۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں