140

کنج کہیال ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ،

کنج کہیال ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ،

ایبٹ آباد (فرح ستی سٹی رپورٹر ایبٹ أباد ) کنج کہیال ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ،محفل میلاد کے مہمان خصوصی معروف قانون دان فضل گل ایڈووکیٹ تھے ،اوراون انگلش سکول ملحقہ صدیقیہ مسجد میں منعقدہ پروقار بابرکت تقریب میں یونین کونسل کہیال اربن کے سابق ناظم یونس عباسی ،ویلفیئر کونسل کی صدر سردار رابعہ انعم،عہدیداران سعید قریشی ،




عالی جاہ ترابی کے علاوہ خواتین اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی،محفل نعت میں ملک کے نامور ثناخوان مردو خواتین نے چارچاند لگائے پررورنق محفل میں حاضرین کے دلی جذبات میں روحانی حرارت پیدا کی،محفل میلاد میں راجہ اقبال ،فضل گل ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ،کہیال ویلفیئر کونسل کے چیئرمین یونس عباسی کا کہنا تھا کونسل نے علاقہ کی سماجی خدمات میں اہم کردار ادا کیا ہے




وابستہ افراد بغیر کسی سیاسی وابستگی کے علاقہ کی بہتری اور مسائل کے حل میں جدوجہد کررہی،انہوں نے کہا کہ کونسل کے تین سال مکمل ہونے پر سماجی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ دیئے جارہے ہیں کیونکہ معاشرے میں اپنے کردار سے عملی جدوجہد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی لوگوں کی خدمات کو یاد رکھنا زندہ لوگوں کی نشانی ہے،انہوں نے کہا کہ




سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر 14 سو سال سے لکھنے والوں نے ان گنت روشنی ڈالی ہے ،خاتم انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کو عبادت کا مغز قرار دیا ہے اس یقین سے اللہ رب العزت مانگنے والوں کو دیکر خوش ہوتا ہے،دعا مومن کا موثر تین ہتھیار ہے قبولیت کے لئے پختہ ایم ان شرط ہے دعا میں تاثیر پیدا کرنے لئے حلال پر زور دیا گیا ہے، اس موقع پر اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی




دکھانے والوں اور کونسل کے عہدیداران میں کنج ویلفیئر کونسل کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کئے گئے،اور مہمان خصوصی فضل گل ایڈووکیٹ کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔مہمان خصوصی فضل گل ایڈووکیٹ نے تین ہزار اورراجہ اقبال نے 2 ہزار کونسل کو دینے کا علان کیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں