151

قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندووں کی عیاری اور انگریز کی مکاری کا ڈٹ کےمقابلہ کیا ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ

قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندووں کی عیاری اور انگریز کی مکاری کا ڈٹ کےمقابلہ کیا ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ

اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندووں کی عیاری اور انگریز کی مکاری کا ڈٹ کےمقابلہ کیا ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ 25دسمبر اس عظیم شخصیت کی ولادت کا دن ہے جس نے بکھری ہوئی قوم کو درست سمت دینے کے لئے بیک وقت اپنی قوم میں مخالفین کے علاوہ دو محاذوں یعنی ہندو کی عیاری اور انگریزوں کی مکاری کا مقابلہ کیا اور کامیاب ہو گئے۔








وہ حسن سیرت اور کردار کا اعلیٰ نمونہ تھے جس نے اپنے قول و فعل سے ثابت کر دیا کہ ناصرف انسان کی ذاتی زندگی پاک صاف ہو سکتی ہے بلکہ سیاسی زندگی بھی بے عیب ہو سکتی ہے ۔ وہ علامہ محمد اقبال کے مرد مومن اور شاہین کی تعبیر تھے ان کی صاف گوئی اور قوت فیصلہ جرأت نے




ایک اقلیتی قوم مسلمانان ہند میں قومیت کا حقیقی شعور پیدا کیا حالانکہ ایسا کرنے میں اپنے مخالفین کی شاطرانہ چالوں کا صاف گوئی سے مقابلہ کیا، ان کی جھوٹی سیاست کو ستھری سیاست سے مات دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں