123

زرعی ترقیاتی بینک کی ٹینس اور شوٹنگ بال 2019 ٹونامنٹس میں شاندار کامیابی

زرعی ترقیاتی بینک کی ٹینس اور شوٹنگ بال 2019 ٹونامنٹس میں شاندار کامیابی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی مسِ ماہین آفتاب قریشی اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے بینظیز بھٹو شہید نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 2019کی چیمپئن قرار پائی ہیں۔ جبکہ 21.12.2019 کو کھیلے جانے بے نظیر بھٹو شہید نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 2019 میں مسٹر راشد اے ملک مردوں کی دوہری کیٹگری میں 45 اور اس سے زائد میں کامیاب ہوئے ہیں








اور یوں چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ اس طرح زرعی ترقیاتی بینک کی شوٹنگ بال کی ٹیم 22.12.2019 کو حیدر آباد میں کھیلے جانے والی چودھویں نیشنل شوٹنگ بال چیمپئن شپ جیت لی ۔ زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے سکھر ڈویژن کی ٹیم کو2-0 ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا اور پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل کامیابیاں حاصل کیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں