226

یونین کونسل نمبر 1سٹی قصور گندگی کا گڑھ بن گئی ،

یونین کونسل نمبر 1سٹی قصور گندگی کا گڑھ بن گئی ،

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)یونین کونسل نمبر 1سٹی قصور گندگی کا گڑھ بن گئی ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبواوربیماریاں پیدا کرنے کا سبب بننے لگے ،انتظامیہ خاموش تماشائی لوگ سراپااحتجاج ،تفصےلات کے مطابق قصور یونین کونسل نمبر1سٹی قصور میں گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ لگے ہو ئے ہیں

جو بدبو پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہےں ،چوکوں اورشاہراہوں پر گندگی کے ڈھیر سرعام نظر آتے ہےں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑھ رہا ہے اورمجبوراً گندگی زدہ راستوں سے گزرنا پڑھ رہا ہے گلی ،محلوں میں چھوٹے چھوٹے بچے کھیل رہے  جو گندگی کے ڈھیر وں کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں




اس کے علاوہ جہاں گندگی کے ڈھیر بدبو پیدا کر رہے ہےں وہی مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہےں کوڑا کرکٹ کی وجہ سے سیوریج کی نالیاں بند پڑی ہےں اور کوڑا کرکٹ کی وجہ سے گندہ پانی جگہ جگہ کھڑا ہے جبکہ وہاں پر تعینات خاکروب صفائی کیلئے کبھی دیکھے ہی نہیں گئے

خاکروب صرف اس جگہوں پر نظر آتے ہےں جہاقصوں پر ان کی منتھلیاں لگی ہو ئی ہےں اگر کسی نے صفائی کروانی ہوں تو خاکروب پیسے لیے بغیر صفائی کرنا گوارہ ہی نہےں سمجھتے ہےں خاکروبوں کی لوگوںسے بدمعاشی کی بڑی وجہ دروغے کی ان خاکروب سے ماہانہ پیسے لینا ہے




جس کی وجہ سے خاکروب اپنے فرائض سر انجام نہےں دیتے اور پیسے لیکر مختلف گھروں میں کام کر تے ہےں یونین کونسل نمبر 1سٹی قصور کے مکین لوگوں متعدد بار متعلق اداروں سمیت کونسل کے دروغے کو شکایات کیں 




مگر اس کے باوجود کو ئی سنوائی نہےں ہو رہی ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنرقصوراظہرحیات مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل نمبر 1سٹی قصور کی صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں کرپٹ دروغے اور خاکروبوں کے خلاف کاروائی کرکے ان کو نوکری سے برخاست کیا جا ئے ۔عوام




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں