171

کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے،سردار محمدسرورڈوگر

کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے،سردار محمدسرورڈوگر

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے سابقہ حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان بن چکا ہے اور ان مسائل سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف بھرپوراورمثالی انداز میںآگے بڑھ رہی ہے




پرانے نظام سے ملک کے اندر تبدیلی ناممکن ہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایکس چئیرمین یوسی بہادرپورہ سردار محمدسرورڈوگرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ وبربادکرنے والے آج کس منہ سے تنقید کر رہے ہیں معیشت اس قدر مضبوط ہو رہی ہے




جس کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک پاکستان اپنا کھویا ہواوقار واپس پا لے گا کرپٹ عناصر کی اب اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے سابقہ حکمرانوں نے قرضوں کا سہارا لے کر ڈنگ ٹپاﺅپالیسیوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنایا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں