166

شدید سردی اور دھند کے موسم میں قصور بھر میں مچھروں کی بھر مارشہری ملیریا اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

شدید سردی اور دھند کے موسم میں قصور بھر میں مچھروں کی بھر مارشہری ملیریا اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)شدید سردی اور دھند کے موسم میں قصور بھر میں مچھروں کی بھر مارشہری ملیریا اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔قصور شہربھر میں شدید سردی اور دھند کے موسم میں زہریلے مچھروں کے حملے جاری جس کی وجہ سے شہری ملیریاجیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے




۔قصور میں صفائی کے ناقص انتظامات اور جگہ جگہ پھیلے ہوئے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے مچھروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے قصور میں صفائی کے انتظامات ناکافی ہیں جن کی وجہ سے سڑکوں اور نالوں میں بدبو اور گندگی کے ڈھیرہونے کی وجہ سے ہی مچھر وں کی تعد اد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے




اور جن کی وجہ سے شہری مہلک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو صحت اور صفائی کوبھی مد نظر رکھنا چاہے تاکہ بڑھتی ہوئی بیماریوں سے بچا جاسکے ان کا کہنا تھا




کہ وزیر اعلی پنجاب کو اس پر نوٹس لینا چاہیے اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا چاہیے تاکہ بڑھتی ہوئی بیماریوں سے بچا جاسکے اور قصور کے شہریوں کو بھی صاف ستھرا ماحول میسر آسکے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں