164

محکمہ ٹریفک پولیس قصور کی جانب سے سپیشل عوامی مہم آگاہی کا سلسلہ جاری

محکمہ ٹریفک پولیس قصور کی جانب سے سپیشل عوامی مہم آگاہی کا سلسلہ جاری

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)محکمہ ٹریفک پولیس قصور کی جانب سے سپیشل عوامی مہم آگاہی کا سلسلہ جاری ڈرائیوروں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے تفصیلات کے مطابق جناب ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پراورڈی پی او قصور زاہدنوازمروت کی ہدایت پرسپیشل مہم آگاہی عوام الناس شروع کی گئی ہے




جس کے سلسلہ میںDTOصاحب قصوراورTWمحمدالیاس اور مختلف ٹریفک افسران وملازمان شدیددھندکے موسم میںلوگوں کو اپنی گاڑیوں پرفوگ لائٹس اورموسمی اثرات سے بچانے کیلئے عوام الناس میں پمفلٹس اور ماسک تقسیم کئے گئے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے




کہ تیز رفتاری ہمیشہ حادثات کا موجب بنتی ہے اس سے سختی سے گریز کریں اورعوام کی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک قوانین پر عمل کر کے روڈ یوزرزر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیںٹریفک پولیس قصورکی اس مہم کوعوامی حلقوںمیں سراہاجا رہا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں