121

سکردو سے راولپنڈی جانے والی کوچ شنکیاری بیدادی کے مقام پر روڈ پر نالہ بند ہونے سے پانی کی وجہ سے پھسل گئی۔

سکردو سے راولپنڈی جانے والی کوچ شنکیاری بیدادی کے مقام پر روڈ پر نالہ بند ہونے سے پانی کی وجہ سے پھسل گئی۔

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)سکردو سے راولپنڈی جانے والی کوچ شنکیاری بیدادی کے مقام پر روڈ پر نالہ بند ہونے سے پانی کی وجہ سے پھسل گئی۔جس میں پاک آرمی کے جوانوں کے علاوہ دیگر مسافر بھی تھے اطلاع ملتے ہیں شنکیاری ٹریفک پولیس کے انچارج ٹی او حاجی صدیق

اپنے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت مشینری منگوا کر کوچ کو کھینچ کر دوبارہ روڈ پر لایا گیاسخت سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح خدمت خلق میں مصروف رہنے والے ٹی او حاجی صدیق نے کوچ میں سوار مسافروں کو چائے،کہوہ کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی




بعد ازاں مسافروں کو دوبارہ ان کی منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا بس میں موجود پاک فوج کے جوانوں اور مسافروں نے حاجی صدیق اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا.ان کا کہنا تھا حاجی صدیق جیسے لوگ مانسہرہ پولیس اور پاکستان کا سرمایہ ہیں ۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں