135

قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا, ایس پی عمر خان نیازی

قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا, ایس پی عمر خان نیازی

اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا,عوام کو تحفظ دینا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے.ایس پی عمر خان نیازی. عمر خان نیازی نے ترنول میں کھلی کچہری میں عوام سےخطاب کرتے ہوئے کیا. انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل سننے کیلئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے








.پولیس کو وسائل فراہم کرنےکیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں.ایک سوال کے جواب میں ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس پی عمر خان نیازی نے کہا کہ نفری کم ہونے کی وجہ سے جو مسائل ہیں اس کے لئے نئی بھرتی کی گئی ہے جو جلد ختم ہونگے.عوام سے خطاب کرتے ہوئے




ڈی ایس پی خالد محمود اعوان نے کہا کہ سنگ جانی میں پولیس پکٹ قائم کی جائے گی.کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام خلا کو دور کرنا یے,پولیس عوام کی خادم یے منشیات فروشی ,اسلحہ و دیگر جرائم کا خاتمہ عوام کے ساتھ ملکر کریں گے.مولانا یوسف نے کہا سنگجانی میں جرائم کی روک تھام کیلئے




پولیس پکٹ بنائی جائے,سنگجانی میں درجنوں لوگوں پر ایف آئی آر درج کرنے پر پولیس کی ساکھ متاثر ہوئی.خالد عباسی نے ترنول اور گردونواح میں نیٹ کیفے بچوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں.




انکے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے.اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر ارشد علی, تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز, سید ثقلین شاہ,عجائب خان,راجہ غلام مصطفے,ملک حسن دین,عامر خان,میر زمان خان,ساجد محمود جذبی و دیگر نے بھی خطاب کیا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں