271

استاد کی توہین پر میڈیا خاموش ہے

استاد کی توہین پر میڈیا خاموش ہے
اسلام آباد( اظہر حسین قاضی سٹی رپوٹر )ملتان میں پروفیسر پر طلبا کے تشدد پر وفاقی دارالحکومت کے اساتذہ نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پروفیسر پر تشدد کرb نے اور وڈیو بناکر توہین کے مرتکب طلبا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کہاہے کہ بچے کو سزا دینے پر تو میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے
لیکن استاد کی توہین پر میڈیا بھی خاموش ہے جس سے ملک بھر کے اساتذہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرارحسین نے اساتذہ وفود سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ طلبا کے ہاتھوں معمار قوم یعنی استاد کی پٹائی افسوسناک اور جرم عظیم ہے،
معاشرے میں بڑھتے ہوئے ایسے پرتشدد رویوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے کیونکہ استاد کی عزت اور توقیر سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں ،ایسے واقعات سے درسگاہیں ویران ہوجائیں گی اس حوالے سے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ استاد پر بدترین تشدد کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے کیونکہ
اس واقعہ کی وڈیو میں ملوث افراد واضح نظر آرہے ہیں۔یاد رہے ملتان کے ایک پروفیسر اعجاز پر طلبا کی جانب سے تشدد کی وڈیو ملک بھر میں وائرل ہورہی ہے جس میں نونہالوں کی جانب سے قوم کے معمار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ وڈیو بھی بنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں