184

کشمیر کی آزادی کے لیے بیانات یا تقریر کی نہیں اب جہاد کی ضرورت ہے خورشید اقبال

جدہ اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) کشمیر کی آزادی کے لیے بیانات یا تقریر کی نہیں اب جہاد کی ضرورت ہے کشمیر کی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے جموں کشمیر ہمارا دل اور آزاد کشمیر ہماری جان ہے اور دل بغیر انسان زندہ نہیں رہے سکتا کشمیر کیمونٹی اراکین جدہ ۔





یوم کشمیر کے حوالے سے منعقد تقریب کے موقع پر جدہ میں مقیم کشمیر کیمونٹی کے ارکین، خورشید اقبال، سردار اقبال، محمد خالد گجر، راجہ شمروز، سرداروقاص، راجہ پرویز، سردار سجاد شاہین ،راجہ ریاض، سردار ابرار، راجہ معروف، سردار مہتاب سرورویگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے




کہا کے جموں کشمیر ہماری جان کا حصہ ہے اور ہمارا دل ہے بھارت کب تک ظلم کرے گا ہم اپنے بھائیوں کی آزادی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جدو جہد کریں گیے اور اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر چشم پوشی قابل صد مذمت ہے اور اہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہاں ہیں




وہ جو دنیامیں جانورں اور حیوانوں کے حقوق کی بات تھے اور انکے لیے احتجاج کرتے تھے جبکہ آج انسانوں کے ساتھ ظلم و جبر ہو رہا ہے جانوروں سے بھی بد ترک سلوک کیا جا رہا ہے کشمیر میں آج 86دن گزرنے کو ہیں اور کشمیر میں قیامت کا سما ء ہے ہمارے کشمیری بھائی بھوک وپیاس سے مررہے ہیں




بیماروں کے لیے نہ توکوئی علاج ہے اور نہ ہی کوئی دوائی اب وقت احتجاج نہیں بلکہ وقت جہاد آچکا ہے پاکستانی حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ عالم کفر کے خلاف اعلان جہاد کرے اور ہندو سمراج کو دنیا سے نستونابود کردے




انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم ستم کے خلاف اقوام عالم صرف اس لیے خاموش ہے کہ یہ مسلمان ہیں وقت آن پہنچا ہے کہ تمام مسلمان عالم کفر کے خلاف متحد ہوجائیں اور تمام مسلمانوں کو کفرکے مظالم سے چھٹکارادلائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں