241

تحصیل صافی شیخ بابا گلونو سرمیں چیئرمین سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے بارانی سمال ڈیم کا افتتاح

تحصیل صافی شیخ بابا گلونو سرمیں چیئرمین سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے بارانی سمال ڈیم کا افتتاح

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)قبائلی ضلع مہمندایک اور وعدہ کی تکمیل،پسماندہ علاقے تحصیل صافی شیخ بابا گلونو سرمیں چیئرمین سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے بارانی سمال ڈیم کا افتتاح کردیا۔ بارانی ڈیم سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر کاشت اور پینے کا صاف پانی کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائگا۔





تفصیلات کے مطابق تحصیل صافی شیخ بابا گلونو سر میں چیئرمین سٹینڈینگ کمیٹی ایم این اے ساجد خان مہمند اور سرکاری حکام کے علاؤہ تحصیلدار بھی موجود تھے ایم این اے ساجد نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ پچھلے ادوار میں ضلع مہمند کے یہ دور افتادہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا





لیکن انشاللہ ہمارے دور میں ہمارا مشن دور افتادہ علاقوں کو ترقی کے راہ پر یکساں اہمیت دینگے آج کا یہ بارانی سمال ڈیم کا افتتاح 18 نکات کی ایک زندہ مثال ہیں۔ بارانی ڈیم سے اس علاقے پینے کا صاف پانی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں ایکڑ اراضی زمین بھی زیر کاشت اجائگئ




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں