183

ضلع مہمند بچے اپنے تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مبذول کریں ایم پی اے عباس رحمان

ضلع مہمند بچے اپنے تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مبذول کریں ایم پی اے عباس رحمان

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر) ضلع مہمند بچے اپنے تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مبذول کریں تعلیم کی بدولت ترقی ممکن ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم ہی کی بدولت ترقی کی ہیں ایم پی اے عباس رحمان اور ہلال احمر مہمند کے سیکرٹری فوزی خان کا مہمند پبلک سکول اینڈ کالج میاں منڈی میں تقریب سے خطاب





تقریب میں پبلک سکولوں کے اساتذہ طلبا اور سماجی کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق مہمند پبلک سکول اینڈ کالج میاں منڈی میں تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں PK104 سے منتخب MPA ملک عباس رحمان مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے





ایم پی اے ملک عباس رحمان نے کہا کہ بچے تمام تر توجہ اور صلاحیتوں کو تعلیم پر مرکوز رکھیں کیونکہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن میں تعلیم کی شرح زیادہ اور جوان تعلیم یافتہ ہوں ۔تعلیم کے بغیر کوئی بھی ترقی نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دھشت گردی کی وجہ سے مہمند میں کافی تعلیمی ادارے متاثر ہو چکے ہیں جنکی دوبارہ تعمیر اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔





تاکہ پسماندہ علاقوں کے بچے زیور تعلیم سے اراستہ ہو جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سٹاف کی کمی اور دوسرے ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز آٹھواں گا ۔ ان کا کہنا تھا




کہ دھشت گردی کی دور میں قبائلی عمائدین نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔تقریب میں سکول کے طلبا نے مختلف موضوغات پر تقریر ۔ملی نغمے اور خاکے پیش کئے ۔جنکو خاضرین نے بہت سراہا ۔تقریب کے اخر میں MPA ملک عباس رحمان اور ہلال احمر کے سیکرٹری فوزی خان, مہمند پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل حاجی عالم خان نے پوزیشن ہولڈر طلبا میں کیش انعامات تقسیم کئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں