256

قلعہ سرائے خربوزہ کی زمین واگزار کروا کر گرلز کا لج تعمیر کیا جائے کرم خان

قلعہ سرائے خربوزہ کی زمین واگزار کروا کر گرلز کا لج تعمیر کیا جائے کرم خان

ترنول(بیورو چیف اسحاق عباسی)سیاسی وسماجی شخصیت کرم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ قلعہ سرائے خربوزہ کی زمین واگزار کروا کر گرلز کا لج تعمیر کیا جائے,جس سے علاقہ کے عوام کو سہولت میسر آئے.کرم خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے




قلعہ سرائے خربوزہ کی زمین کے حوالے سے جاری نوٹس خوش آئند قدم ہے جسے علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی. انکا کہنا تھا کہ ترنول, سرائے خربوزہ, سنگ جانی میں بچیوں کا کوئی کالج موجود نہیں




, بچیوں کو راولپنڈی یا اسلام آباد جانا پڑتا ہے.جس سے والدین اور بچیوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے.لہزا اس زمین کو واگزار کروا کر کالج بنایا جائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں