134

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سمگل ہونے والی ہزاروں روپے مالیت کی لکڑی پکڑ لی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سمگل ہونے والی ہزاروں روپے مالیت کی لکڑی پکڑ لی

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سمگل ہونے والی ہزاروں روپے مالیت کی لکڑی پکڑ لی.محکمہ جنگلات کے حوالے.مری DFO مری ٹال پلازہ پھل گراں پہنچے اور بتایا کہ ایک شہزوریا ایک مزدہ ٹرک جو کہ لکڑی چوری کر کے روانہ ہوئے ہیں

بریفنگ آفیسر نے بیس کو اطلاع دی کہ تمام موبائیلز کو الرٹ کر دیں بعد ازاں بوقت0140 بجے ٹائیگر ون کے افسران نے بریفنگ آفیسر کے ہمراہ ایک گاڑی شہزورنمبریKN-8943 کو روکا جسمیں لکڑی لوڈ تھی جسکی DFO نے بھی تصدیق کی کہ یہ لکڑی چوری شدہ ہے۔

افسران نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل کر کے گاڑی اور ڈرائیور کو DFO مری کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں