216

ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد ماریہ ظفر نے صحت عامہ کے تحفظ کے لئے کارروائی

ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد ماریہ ظفر نے صحت عامہ کے تحفظ کے لئے کارروائی

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد ماریہ ظفر نے صحت عامہ کے تحفظ کے لئے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں مخصوص گولی زنٹک کے تمام سٹاک کی فروخت روک دی ،




انہوں نے کہا کہ مخصوص گولی میں ایسے مواد کے استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں جس سے مریضوں میں کینسر جیسے موذی امرض کے پھیلنے کے خدشات ہیں یہ کارروائی لیب رپورٹس کی روشنی میں کی گئی ہے.




ماریہ ظفر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نمونے لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں.تب تک فروخت پر مکمل پابندی ہے.انکا کہنا تھا کہمریضوں کی صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں