171

موٹروے پولیس نے چوری شدہ گاڑی پکڑ لی,ملزم موقع سے فرار

موٹروے پولیس نے چوری شدہ گاڑی پکڑ لی,ملزم موقع سے فرار

ترنول( اسحاق عباسی چیف رپورٹر )موٹروے پولیس نے چوری شدہ گاڑی پکڑ لی,ملزم موقع سے فرار ہوگئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 10 کے افسران انسپکٹرعابد حسین ڈار اورسب انسپکٹراعجاز عباسی کو دوران گشت ایک چھ ویلر بیڈ فورڈ ٹرک نمبریSGI-216 کو بیک لائیٹس نہ ہونے کے




باعث روکا گاڑی کا ڈرائیور رکا گاڑی سے اتر کر اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا اندھیرا تھا جسکی وجہ سے متعلقہ اشخاص ٹریس نہ ہو سکے افسران نے تفتیش کرتے ہوئے گاڑی کے کیبن سے اس کے کاغذات چیک کیئے جس پر ایک موبائل نمبر لکھا ہوا تھا جو کہ چوہدری فرحان جو کہ گاڑی کا مالک تھا انھوں نے بتایا کہ انکی گاڑی کو انکے ڈرائیور محمد مصطفی اور




ہیلپر محمد اعظم سے گن پوائینٹ پر چھینی گئی تھی واقع پولیس سٹیشن ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی حدود میں پیش آیا تھالوکل پولیس موقع پر پہنچی گاڑی اور کاغذات لوکل پولیس کے حوالے کیئے گئے

موقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں