167

پریس کلب حسن ابدال کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

پریس کلب حسن ابدال کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پریس کلب حسن ابدال کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار ،روزنامہ میٹرو واچ کے زاہد ملک،پی ٹی وی کے سنیر صحافی نمود مسلم نے میڈیا کے حوالے سے نوجوان صحافیوں کو معیاری صحافت سے آگاہ کیا




اس کے علاوہ اٹک پریس کلب کے صدر اور عہدیدارن ،تحصیل حضرو کے عہدیداران تحصیل جھنڈ کے صدر اقبال خٹک اور ان کے ساتھی فتح جنگ اور پنڈی گھیب کے صحافی بھی شریک ہوئے آس کے علاوہ جنگ جیؤ کے سنیر صحافی سید افطار کاظمی ٹیکسلا کے صحافی جہانگیر علی صحافی واہ پریس کلب کے صحافی وصدر حسرت عباس نے بھی اپنے صحافی ساتھیوں سمیت شرکت کی ڈی پی او اٹک جو مہمان خصوصی تھے ان کو اچانک کمشنر آفس راولپنڈی محرم الحرام کے حوالے سے جانا پڑ گیا




مگر جانے سے پہلے انھوں نے صحافیوں کو دیے گئے سرٹیفکیٹ پر دستخط کر نے کے بعد اے ایس پی حسن ابدال اظہر خان کو خصوصی ہدایت کی کہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی میٹنگ میں جا رہا ہوں لہذا آپ میرے نمائندہ کے طور پر پریس کلب حسن ابدال کے سیمنار میں شریک ھوں




اور میرے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ صحافیوں میں تقسیم کر یں جس پر اے ایس پی سیمنار میں شریک ہوئے اور خطاب کیا,بعد شکیل کرار صدر نیشنل پریس کلب کے ہمراہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ طارق محمود نے ادا کئے اور اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی تقریب کا آغاز پریس کلب حسن ابدال کے




صدر خادم حسین کے بیٹے احسن علی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جب کے سیمنار منعقد کرنے کے اغراض ومقاصد چیرمین پریس کلب حسن ابدال سید شہزاد نقوی نے بیان کیے اور کہا ھم ذرد صحافت کے خلاف ہر فورم پہ آپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور صحافت کے لبادہ میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں