127

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر ریلی کا انعقاد

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر ریلی کا انعقاد

اسلام آباد ( اسحاق عباسی, چیف رپورٹر )وزارتِ مواصلات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زونکی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیئے افسران و ملازمان نے سکول کے




بچوں کے ساتھ مل کر ریلی کا انعقاد کیا ریلی کا آغاز قومی ترانہ اور پھر کشمیر کے ترانے سے ہوا اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر سے اظہار یکجہتی،

بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنے کے متعلق نعرے درج تھے ریلی کے




شرکاء نے بھارت کے خلاف اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اس موقع پر این فائیو نارتھ کے تمام ٹول پلازہ اور جی ٹی روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک کو علامتی طور پر روک دیا گیا




کشمیری عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لیئے جی ٹی روڈ پشاور سے اسلام آباد سے لیکر لاہور تک کے تمام ٹول پلازہ اور مری ایکسپریس وے پر مختلف تقریب کا انعقاد کیا گیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں